• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”میرا پیسہ میری مرضی “دلچسپ احوال ”خبرناک“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) زلفی بخاری اور عثمان بزدار (ڈمیز) کی ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمد ہوگی۔ شوکے ایک سیگمنٹ میں دکھایا جائے گا کہ (ڈمی) عثمان بزردار نے راشن تقسیم کیا تھا یا فوٹو سیشن کرایا تھا؟۔ پروگرام کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا جب (ڈمی) زلفی بخاری نے کہا کہ ”میرا پیسہ میری مرضی“ جس کا احوال ناظرین ”خبرناک“ میں ملاحظہ کریں گے۔ ”نسوانی کھانسی نے کیا لاکھوں کا نقصان اور مچھلی پکنے کے بعد بات طلاق تک پہنچ گئی“ یہ موضوعات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائیگا۔

تازہ ترین