• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، فوجی ترجمان

غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، فوجی ترجمان


اسلام آباد(جنگ نیوز‘ایجنسیاں)پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں‘ غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

جبکہ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تمام اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں اور متحد ہوکرکورونا کے چھپے دشمن کو شکست دیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں میڈیاکو مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے کہاکہ میں علماء کرام کاشکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنھوں نے اس نازک وقت میں اتحاد کا پیغام دیا ہے ‘ہمیں رنگ و نسل ، مذہب اور ہر طرح کی تفریق سے بالاتر ہوکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں پاک فوج وبا کی روک تھام میں مدد کے لیے سرگرم ہے۔ تمام فارمیشن کمانڈرز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوتعاون فراہم کررہے ہیں۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے مطابق عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وبا سے بچاؤ کے لیے بھی فوج اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے‘اس دوران اشیائے ضروریہ کی ترسیل برقرار رکھنا ہوگی۔

تازہ ترین