• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ کیلئے بل موخر کرنے کا فیصلہ، کے الیکٹرک عمل نہیں کریگی

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی اور گیس کےبل تین ماہ کیلئے موخر کرنے کے فیصلے پر کے الیکٹرک عمل نہیں کرے گی واضح رہے وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گزشتہ روزاعلان کیا تھا کہ بجلی اور گیس کے بل فوری جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہےتین ماہ بعد بھی جمع کرائے جا سکیں گےیوٹیلٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی تاہم جب نمائیندہ جنگ نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر عملدرآمد کے بارے میں کے الیکٹرک کے ترجمان سے پوچھا تو کسی واضح موقف سے گریز کیااور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہےاضافی سہولت کیلئے 4000 روپے سے کم بل کے حامل صارفین 10 اپریل تک اپنا بجلی کا بل جمع کراسکتے ہیں سنگل فیز، 300 یونٹس سے کم استعمال کرنےوالے صارفین بجلی کا بل 3 اقساط میں ادا کرسکتے ہیں ترجمان نے مزید کہاکہ کے الیکٹرک وزیراعظم کے اعلان کردہ کرونا ریلیف کے تحت اور وزارت توانائی و ریگولیٹری قواعد کی روشنی میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہچانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔

تازہ ترین