• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کا کورونا کی ویکسین کیلئے اربوں ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے اربوں ڈالرخرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر گذرتے وقت کیساتھ معاملات خراب ہونے کا خدشہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، معیشت میں کھربوں ڈالر ضائع ہونے سے اچھا ہے کہ ہم ویکسین کی تیاری کیلئے اربوں ڈالر خرچ کردیں۔ 

کورونا کیخلاف ممکنہ ویکسین کی تیاری کیلئے ان کی فائونڈیشن اربوں ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے علاج میں اربوں ڈالر ضائع بھی ہوں گے جو کسی کام نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین