• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ فنی خرابی کے سبب 15گھنٹےغیرفعال رہی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ فنی خرابی کے سبب 15گھنٹےغیرفعال رہی،ویب سائٹ بند ہونے سے ائرلائنز اور مسافر ضروری معلومات تک رسائی سے محروم رہے،ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے ویب سائٹ کی بندش امریکا سے سیکورٹی سرٹیفکیٹ کی کی تجدید نہ ہونا قراردیا گیا،تاہم جمعے کی شام کو سی اے اے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ بحال کردی ۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ جمعے کی الصبح صارفین کیلئے بندہوگئی جس کی وجہ سے پاکستان سے فضائی آپریشن پر مامور مختلف ائر لائینز اور صارفین ضروری معلومات کی رسائی سے محروم ہوگئے، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ سی اے اے کی ویب سائٹ سیکورٹی سرٹیفکیٹ کی تجدید نہ ہونے کے باعث بند ہے،،سی سی اے نے سیکورٹی سرٹیفکیٹ کی تجدید کیلئے درخواست دے رکھی ہے،جلد سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ویب سائٹ مکمل بحال کردی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی digicert سے رابط کرلیا گیاہے،سی اے اے کی ویب سائٹ مزید 24 گھنٹے بحالی میں لگ سکتے ہیں۔
تازہ ترین