• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، بھٹو کی برسی پر آج کوئی اجتماع نہیں ہوگا، قمر زمان

لاہور(اے پی پی )پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی پرکورونا وبا کی وجہ سے کوئی اجتماع نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں ، بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ جیالے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی پر بھٹو کی تصاویر لگائےں، بھٹو کی تقاریر اور پیغام کوپھیلائیں ، پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ آج ہر جیالا غریبوں کی خدمت کیلئے بھٹو شہید کا راستہ اپنائے۔ سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضی نے کہا کہ کورونا کی وبا ہمیں برسی کے اجتماعات سے تو روک سکتی ہے عوام کی خدمت سے نہیں۔
تازہ ترین