• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن ضرورتمندوں کی دہلیز تک اشیائے ضروریہ پہنچا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نےکہا ہے کہ پی ایس پی کے کارکن اس مشکل وقت میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ضرورت مند وں کے گھروں کی دہلیز تک راشن اور اشیائے ضروریہ پہنچا رہے ہیں۔ اس طرح سے لوگوں کے عطیات حقیقی معنوں میں ضرورت مند گھرانوں تک پہنچ رہے ہیں۔مخیر حضرات پاک سر زمین فاؤنڈیشن سے زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کریں تاکہ ہم وسیع پیمانے پر ضرورت مند خاندانوں تک امداد پہنچا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں میں خود حصہ لیتے اور نگرانی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے صدر انیس قائم خانی و دیگر اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔
تازہ ترین