• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء خوردونوش کی خریداری کیلئے میڈیکل سٹورز پر رش

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) شہر کے بعض ایسے میڈیکل سٹورز جہاں اشیائے خورد نوش موجود تھیں ، میں پانچ بجے کے بعد رش بڑھ گیا ۔ ملک میں کورونا کی وباء اور لاک ڈائون کے باعث کریانہ کی دکانیں شام پانچ بجے بندہو جانے کی وجہ سے شہر اور کینٹ میں ایسے میڈیکل سٹورز جہاں پر روزمرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش موجود ہیں کی طرف شہریوں نے رخ کر لیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان میڈیکل سٹورز میں شہریوں کو انڈے،فریز چکن، ، بیکری آئٹمز ، سافٹ ڈرنکس کے علاوہ دیگر اشیاء بھی مل جاتی ہیں۔
تازہ ترین