• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹارئرڈسیف انجم اور آر پی او شیخوپورہ نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ حکومتی احکامات پر بھرپور عملدرآمد کروایاجائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام الناس کو آٹے کی دستیابی اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور ڈی پی او نے دفعہ 144اور کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔ آر پی او شیخوپورہ رینج نے کہا کہ دفعہ 144کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں شام 5بجے دوکانوں اور بازاروں کو ہر صورت بند کروایا جائے۔
تازہ ترین