• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل،گارمنٹس اور دیگر انڈسٹریزکےلاکھوں کنٹریکٹ ملازمین پریشان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کورونا کے باعث بحران کے باوجود پنجاب حکومت ڈیلی ویجزاورکنٹریکٹ ملازمین اور ہوم بیسڈ ورکرز کے ریلیف کیلئے تاحال کوئی پالیسی مرتب نہیں کر سکی۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہوٹل،گارمنٹس اور دیگر انڈسٹریزکےلاکھوں کنٹریکٹ ملازمین پریشانی کا شکارہیں۔متعدد سیکٹرزمیں ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر ہی چھٹیوں پربھجوا دیا گیا ہے۔ چیف کمشنراسلام آباد کورونا کے دوران اسلام آباد میں کام کرنیوالے ورکرزکی تنخواہیں بطور پیڈ لیوزکی ادائیگی کےاحکامات دے چکے ہیں۔لیبر قوانین کے تحت حکومت سندھ نے بھی کنٹریکٹ و ڈیلی ویجزورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مراسلہ جاری کیامگر حکومت پنجاب اس ضمن میں تاحال کچھ نہیں کیا۔ محکمہ لیبر پنجاب کے ترجمان کے مطابق حکومت تمام ورکرز کے ڈیٹا کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس نےہنگامی پلان تشکیل دیا ہے جس کے تحت تمام ورکرز اور محنت کشوں کو ریلیف دینے کے لئے ٹاسک دے دیئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین