• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کا کورونا کو سنجیدہ نہ لینا تشویش ناک ہے، اکیڈ می آف فیملی فز یشنز

لا ہو ر (جنرل رپورٹر) اکیڈ می آف فیملی فز یشنز پا کستا ن کے صد ر ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں ،ڈاکٹر سعید احمد،ڈاکٹر طا ہر چو دھر ی اور ڈاکٹر احمد نو ید بھٹی نے کہا ہے کہ کروناایک انتہائی خطرناک وبا ہے۔ہمارے شہری اس کو سنجیدہ نہیں لے رہے جوتشویش ناک بات ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیسٹنگ کا کوئی سسٹم نہیں ہے ۔اس وبا میں سب سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ 80 فیصد ایسے لوگ ہیں جن میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن وہ پازیٹو کیسزہوتے ہیں۔ ایسے مریض سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہی نہیں ہوتا۔
تازہ ترین