• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں ہے، میاں خالد محمود

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب میں جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔ اس وقت سماجی رابطوں پر کنٹرول ہی ہمیں کوروناوائرس سے پھیلنے والی بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ حکومت عوامی مسائل سے بے خبر نہیں جہاں تک ممکن ہے لاک ڈاؤن کے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تعمیرات کے شعبہ کا استثنیٰ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ تاہم حفاظتی اقدامات کی پابندی ہر ایک پر لاگو ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کے حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ امدادی پیکج کے اعلان کے بعد تقسیم میں تاخیر کی واحد وجہ مستحقین تک رسائی کے لیے فول پروف میکانزم کی تیاری تھا جس کے لیے کچھ وقت درکار تھا۔ تاہم اب میکانزم تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت ضرورتمند افراد اپنے ٹیلی فونز سے 8070پر مختصر پیغام کے ذریعے کوائف کی فراہمی کے بعد ٹیلی فون کمپنی کے ذریعے گھر بیٹھے امداد حاصل کر سکیں گے۔
تازہ ترین