• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں عملہ صفائی کو حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورشہر میں عملہ صفائی (سینٹری ورکرز) کو حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عملہ صفائی کو حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کےخلاف درخواست مقامی شہری رومیل سہوترا نے دائر کی،جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ سینٹری ورکرز کورونا خدشات کے باوجود شہر کی صفائی ستھرائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،انہیں کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں، سینٹری ورکرز کیلئے کورونا کٹس کی فراہمی ، عملہ صفائی کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ اور ہسپتالوں سے چیک اپ کی مفت سہولت فراہم کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔
تازہ ترین