• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکاریوں کی وجہ سےمزدوروں کوامداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا

لاہور( این این آئی) لاک ڈائون کی وجہ سے پہلے سے مشکلات کا شکار مزدوروں کو پروفیشنل بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کی وجہ سے امداد کے حصول میں بھی شدید مشکلات کاسامناہے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں اور مارکیٹوں میں کام کاج نہ ہونے کے باوجود مزدور روزانہ دیہاڑی کیلئے اپنے اڈوں پر پہنچتے ہیں ۔ مخیر حضرات او رمختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے مزدوروں کے اڈوں پر تیا ر کھانا ، راشن اور نقدامداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جسے دیکھتے ہوئے پروفیشنل بھکاریوں نے بھی مزدوروں اور محنت کشوں کا روپ دھار لیا ہے۔ جبکہ مختلف مقامات پر نشئی بھی امداد ملنے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے یہاں پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے محنت کشوں کوامداد کے حصول میں شدید مشکلات کاسامناہے۔
تازہ ترین