• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی کمیونٹی کی مالی امداد اور راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ جعفرجارج

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ بلوچستان کے صدر وسابق صوبائی وزیر جعفر جارج نے کہاہے کہ کورونا قدرتی وباء ہے جس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اسی طرح پاکستان بھی اس کی زد میں ہے وزیراعظم ‘ آرمی چیف‘ وزرائے اعلیٰ اورکور کمانڈرز مصیبت کی اس گھڑی میں اقلیتی برادری کو بھی مالی امداد‘ادویات اور راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے 12اپریل کو مسیحی کمیونٹی ایسٹر کے موقع پرملک کی سلامتی اور کوروناکے خاتمے کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریںکرسچن کمیونٹی کی امداد جلد کی جائے تاکہ وہ ایسٹر کیلئے گھروں میں رہیں حکمران‘ پاک افواج‘ ڈاکٹرز ‘ہیلتھ ورکرز پولیس ‘ایف سی اور دیگر محکموں کیلئے بھی دعائیں کی جائیں تاکہ وہ کرونا سے بچائو میں کامیاب ہو۔
تازہ ترین