• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا اور مصائب سے نجات کیلئے دعائیں مانگی جائیں‘ تحریک جعفریہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینئر ہادی عسکری ، سیکرٹری اطلاعات طارق جعفری ، مصطفیٰ کمال اور دیگر نے کہا ہے کہ کرونا سے ہونے والی تباہی انسانیت کیلئے عظیم المیہ ہے جس پر پوری انسانیت اشکبار ہے اس مشکل گھڑی میں ہم سب پر لازم ہے کہ اپنے گناہوں کی توبہ کرکے بارگاہ الٰہی میں خضوع و خشوع کے ساتھ مصیبت اور کرونا سے نجات کیلئے دعائیں مانگیں یہ بات انہوں نے جمعہ کو قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ ہفتہ ولائے محمدﷺ و آل محمد ﷺکی مناسبت سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے محدود پیمانے کی دعائیہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے بحران نے انسانیت کو آفتوں سے دوچار کیا ہے، کورونانے دنیا کو ایک پھونک سے اڑانے والوں کی طاقت کا بھرم ظاہرپرکردیا توبہ و استغفار کا دروازہ کھلا ہےکوروناسے زیادہ اس بیماری کا شکار ہو جانے بعد ممکنہ سلوک سے لوگ خوفزدہ ہیں۔ 
تازہ ترین