• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایئرپورٹ روڈ ،مسجد روڈ، رئیسانی روڈ ،ارباب کرم خان روڈ اور جوائنٹ روڈ میں قائم بیکرز،جنرل سٹورز،ہول سیل ڈیلرز اور ملک شاپس کا معائنہ کیا ۔معائنہ ٹیم نے مذکورہ مراکز میں تیار اور فروخت ہونے والی اشیاء خوردنوش کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مزید برآں متعدد ملک شاپس سے دودھ کے نمونے حاصل کر کے بعد ازاں لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ،معائنے کے دوران فوڈ اتھارٹی حکام نے مراکز مالکان کو پروڈکشن کی کوالٹی بہتر بنانے، معیاری اجزاء کے استعمال، صفائی کے بہتر انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عوام کو غذائی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر موثر حفاظتی اقدامات کرنے خصوصاً سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے مالکان و عملے کو خصوصی ہدایات دی گئیں اور بی ایف اے کے وضع کردہ معیار کے بارے خصوصی ہدایت نامے بھی فراہم کئے گئے ۔
تازہ ترین