• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ معدنیات و معدنی ترقی میں ترقیاں

کوئٹہ(خ ن)محکمہ معدنیات و معدنی ترقی بلو چستان کے اعلامیوں کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے عبدالسلام لہڑی قائم مقام ڈائریکٹر (ٹائٹل اینڈ لائسنینگ)(بی پی ایس ۔18)کو مستقل بنیادو ں پر ڈائریکٹر (بی پی ایس ۔19)کی عہدے پرترقی دے دی گئی ۔اعلامیہ کے مطابق مذکورہ افسر موجودہ جائے تعیناتی پر تا حکم ثانی فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔ جبکہ مجاز حکام کی منظوری سے شمس اللہ (ایڈمسٹریٹوآفیسر/بی پی ایس ۔17)کو ڈپٹی ڈائریکٹر(بی پی ایس ۔18)کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق مذکورہ افسراپنی موجودہ جائے تعیناتی پر تا حکم ثانی فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین