• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاری حبیب الرحمان کی رحلت دینی حلقوں کیلئے سانحے سے کم نہیں ‘مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا آغا سید محمود شاہ صوبائی نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین مولانا سرور ندیم موسیٰ خیل دلاور خان کاکڑ حاجی غوث اللہ حاجی دین محمد سیگئی حاجی عین اللہ شمس نے دینی شخصیت مولانا قاری حبیب الرحمن کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی احیاء اسلام اور بھٹکی ہوئی انسانیت کو سدھارے میں وقف کی ان کی وفات دینی حلقوں کیلئے بڑے سانحے سے کم نہیں۔
تازہ ترین