• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 205 ملکوں تک پھیلے خطرناک وبائی مرض کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 30 ہزار 575 ہو گئی جبکہ اموات 60 ہزار 124 سے زائد ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد مریض صحت مند ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

یوں اس وائرس سے متاثر ہونے والے 8 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد ابھی بھی دنیا بھر کے خصوصی اسپتالوں یا میڈیکل سینٹرز میں زیرِ علاج ہیں جن میں 39 ہزار 400 سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

کورونا مریضوں کی سب سے بڑی تعداد امریکا میں 2 لاکھ 78 سے زائد ہے، اس کے بعد اسپین میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 736 ہے۔

اٹلی 1 لاکھ 19 ہزار 827 کورونا کے مریضوں کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 91 ہزار 159 مریضوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں 14ہزار 681، اس کے بعد 11ہزار 744 اسپین میں ہوچکی ہیں۔

امریکا میں 7 ہزار 403، فرانس میں 6 ہزار 507 اور برطانیہ میں 3 ہزار 605 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

سب سے پہلے چین میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس پر اب وہاں قابو پا لیا گیا ہے اور لگ بھگ 3 ہفتے سے چین میں کورونا وائرس کے بہت کم کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: WHO کا کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے ہدایت نامہ

چین میں متاثرہ مریضوں کا گراف 81 ہزار سے زائد پر رکا ہوا ہے جبکہ اموات 3 ہزار 326 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے خوفناک صورتِ حال کا شکار رہنے والے چین کے شہر ووہان میں معمولاتِ زندگی بحال ہو چکے ہیں، اس کے برعکس کورونا وائرس کے خوف سے لگ بھگ پوری دنیا ہی لاک ڈاؤن کا شکار ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 40 اموات ہوچکی ہیں جن کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2ہزار 709 ہے، جبکہ ملک بھر میں 130 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین