معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، پاکستانیوں کی مدد کے لیے عوام دل کھول کر ایدھی فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔
بلقیس ایدھی نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے غریب عوام کو راشن و دیگر ضروریا ت اشیاء فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ایدھی فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں اور اپنے عطیات دیں، تاکہ ہم ملک کے غریب عوام کی خدمت کرسکیں۔