• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی اسپتال کے ملازمین کا احتجاج ٹھیک تھا، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ آج ہونے والا عباسی اسپتال کے ملازمین کا احتجاج ٹھیک تھا، کیونکہ ان کا احتجاج تنخواہیں بڑھنے کے باوجود پیسے نہ ملنے پر تھا۔

وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور اسٹاف کو سامان پہنچانے عباسی شہید اسپتال پہنچا اور اسپتال پہنچنے پر مجھے ملازمین کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کے ملازمین کا احتجاج 15 فیصد تنخواہیں بڑھنے کے باوجود پیسے نہ ملنے پر تھا، جو بالکل ٹھیک تھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ عباسی شہید کے یہ تمام ملازمین آپ کی ٹیم ہیں، ہم نے 9 مارچ کو سندھ حکومت سے منظوری کے لئے سمری بھیجی تھی، وزیر اعلیٰ سے کہتا ہوں کہ سندھ حکومت سمری منظور کردے تاکہ ملازمین کو حقوق ملیں۔

وا ضح رہے کہ آج بروز ہفتہ 4 اپریل کو میئر کراچی وسیم اختر کو عباسی شہید اسپتال آنا مہنگا پڑ گیا، اسپتال میں جراثیم کش اسپرے اور حفاظتی کٹس کی تقریب بےامنی کا شکار ہوگئی۔

میئر کراچی کی موجودگی میں ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں تاخیر اور کٹوتی پر احتجاج کیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے عباسی شہید اسپتال میں جراثیم کش اسپرے اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی تقسیم کی تقریب میئر کراچی کی سربراہی میں ہونا تھی۔

میئر کراچی کی اسپتال آمد پر ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی کٹوتی اور تاخیر پر احتجاج شروع کردیا۔

میئر کراچی ڈاکٹرز کو سمجھاتے رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز نے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا یہاں تک کہ میئر کراچی کو تقریب چھوڑ کر جانا پڑا گیا۔

تازہ ترین