پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز سے 6 سو برطانوی وطن واپس پہنچ گئے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکڑوں برطانوی رواں ہفتے کے آخر تک اپنے گھروں کو پہنچیں گے۔
سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان سے برطانیہ کے لیے مزید کئی پروازیں شیڈول ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دو پروازیں برطانوی شہریوں کو لے کر برطانیہ پہنچیں جس کی بے حد خوشی ہے۔