وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ راشن فراہمی کے پہلے فیز میں ایک لاکھ پچاس ہزار (150000) خاندان مستفید ہوں گے۔
جام کمال خان کا یہ بھی بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیرات اور دیگر شعبوں کے لئے سروسز اور دیگر صوبائی ٹیکسوں کی چھوٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ اور دیگر پروگراموں کے ذریعے مستحقین کی مالی مدد کا آغاز بھی جلد ہو گا۔