آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا کی وبا کے دوران کشمیریوں یاد رکھا جائے ،چوہدر ی قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیریٹی کمیپین لوٹن کے کو آرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے مہذب دنیا پر زور دیا ہے کہ کورونا میں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھی میں یاد رکھا جائے جو بھارت کی اس وقت کی متعصب لیڈرشپ کے ہاتھوں تاریخ انسانیت کے طویل لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک میں گھر کے اندر کئی طرح کی حکومتی سہولیات کے باوجود چند دن یا چند ہفتوں کے سیلف آئسولیشن پر کتنی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے تو جو مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ سال پانچ اگست سے جبری طور پر ریاستی لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں اور جن کا کوئی پرسان حال نہیں، ان کی اذیت کا بھی احساس کیا جائے اور ان مظلوموں کے دکھوں کا مدوا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر ہر جگہ اس وقت خود کورونا کے باعث ہنگامی قسم کی صورت حال ہے ہر طرف کورونا کے باعث افراتفری کی کیفیت ہے ۔ لیکن ہم اقوام عالم پر زور دیں گے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درپیش صورت حال سے نجات دلانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں اور دنیا بھر کی اقوام کشمیر اور بھارت میں مذہب کے نام پر جاری جبر کو رکوائیں ۔
یورپ سے سے مزید