کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے فلاحی ادارے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہ مستحق کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی دادرسی میں مصروف کراچی اسپورٹس فورم کے ساتھ راشن بیگز کی تقسیم کے کام میں اپنے بھرپورتعاون کاآغازکردیا ہے اس ضمن میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد آفریدی اور صدر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے فورم کے چیئرمین آصف عظیم سے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن خدمت خلق کے اس کارخیر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جہانگیر خان کراچی اسپورٹس فورم کے اشتراک سے اتوارکو مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کیلئے راشن بیگزحوالے کریں گے۔