• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومان رئیس تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کے لیے میدان میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے انٹرنیشنل فاسٹ بولر رومان رئیس تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے لیے خون کے عطیات دینے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی آئی ہے،نوجوان کرکٹر رومان رئیس نے اس حوالے سے آواز پر لبیک کہا اور عمیر ثنا تھیلیسیمیا سینٹر پہنچ کرخون کا عطیہ دیا۔وہ راشن کی پیکنگ اور تقسیم میں بھی پیش پیش ہیں۔کراچی کے فرسٹ کلاس کرکٹر اور آرگنائزر ظفر احمد نے شہرکے اسکوررز،امپائروں اور گراونڈ اسٹاف کے لوگوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ایک سو سے زائد لوگوں کی مدد کی گئی اور ان لوگوں کی عزت نفس کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا۔انہوں نے کرکٹرز کی مدد کے لئے بھی کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔دوسری جانب کرکٹ آرگنائزر منیر علی قادری نے پی سی بی اپیل کی ہے کہ ان مستحق کرکٹرز کے لئے مشکل کی اس گھڑی میں امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے جن کے پاس نہ ملازمت ہے اور نہ انہیں ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین