• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں بولی ووڈ اسٹارز مداحوں کیساتھ رابطے میں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا کے پھیلاؤ نے سبھی کو گھروں تک محدود کررکھا ہے، بولی وڈ کے سپراسٹارز بھی ایسے وقت میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فالوررز سے بھرپور رابطے میں رہتے ہوئے اپنے معمولات شیئر کر رہے ہیں۔بھارتی ٹینس اسٹاراورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ’’ اس وائرس کو الوداع کہنے کیلئے اور کون کون تیار ہے‘‘؟۔ثانیہ مرزا نے کرونا کے پھیلاؤ کے باعث سماجی دوری اختیار کر رکھی ہے۔سپر اسٹار کرینہ کپورخان نے قرنطینہ کے دوران انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ میرے دماغ پر دھوپ… اور میرے چہرے پر‘‘۔دیپکا پڈو کون نے بھی سیلف آئسولیشن ڈائری کا ایک صفحہ فالوورز کے سامنے رکھا۔دیپکا نے اپنے شوہراداکاررنویر سنگھ کی ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ سو رہے ہیں جبکہ ان کے ماتھے پراداکارہ نے ایک لیبل چسپاں کررکھا ہے جس پر’’ہسبینڈ ‘‘ لکھا ہوا ہے۔بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی اپنے فالوررز کو گھروں میں رہنے کی تاکید کیلئے وقت نکال ہی لیا۔انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں کنگ خان نے لکھا کہ ’’ایسے حالات میں چاہے آپ کسی کو جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں، آس پاس موجود ہرفرد کو یہ محسوس کرانا یقینی بنائیں کہ وہ تنہا نہیں ، آئیں ہم سب مل کر ایک دوسرے کی دیکھ بھال کی کوشش کرتے ہیں‘‘۔

تازہ ترین