• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی زکام ہے، کورونا کی علامات کے بعد سے آئیسولیشن میں ہوں، سلمان احمد

معمولی زکام ہے، کورونا کی علامات کے بعد سے آئیسولیشن میں ہوں، سلمان احمد 


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مشہور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اُن میں جان لیوا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، جس کی تشخیص کے لیے وہ بہت جلد ہی ٹیسٹ کروائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ ’دوستوں بری خبر یہ ہے کہ ڈاکٹر ایبیلی کے مطابق میں کووڈ 19 کا شکار ہوں، جس کی تشخیص کا ٹیسٹ میں جلد ہی کرواؤں گا۔‘سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ مجھے معمولی زکام ہے، کورونا کی علامات کے بعد سے وہ امریکی ریاست نیویارک میں آئیسولیشن میں ہیں۔گلوکار نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں، بھاپ بھی لے رہے ہیں، گرم پانی کا استعمال بھی کررہے ہیں۔سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹ میں دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس سے قبل سلمان احمد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ نزلہ و زکام جیسی علامات محسوس کرتے ہی فوراً کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد سلمان احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہے۔

تازہ ترین