• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں چینی سفارت خانےکے کرونا کی صورتحال چھپانے کے الزامات مسترد

دہلی(شِنہوا)بھارت میں چینی سفارت خانےکے کرونا کی صورتحال چھپانے کے الزامات مسترد،بھارت میں چینی سفارت خانے نے کچھ میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ چین اپنے ملک میں نوول کروناوائرس کی صورتحال کو چھپا رہا ہے۔سفارت خانے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں سفارت خانے کے مشیر اور ترجمان جی رونگ نے کہا کہ دوسروں پر تہمت لگانے یا الزام تراشی سے انتہائی قیمتی وقت ضائع ہوگا،چینی حکومت نے وبا سے متعلق معلومات کے اجرا اور تبادلے کے حوالے سے ہمیشہ کھلا اور شفاف رویہ برقرار رکھا ہے ۔جی نے کہا کہ کوروناوائرس ایک نوول وائرس ہے جو پہلے نہیں دیکھا گیا ، اس کا پتہ چلانے ، تحقیق ، جانچ اور تصدیق میں قدرتی طور پر وقت درکار ہے۔

تازہ ترین