• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس کا بحران کم ہوتے ہی عظیم دیوار چین کے مزید حصے سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیئے گئے

بیجنگ(شِنہوا)نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور انسداد کیلئے بند کئےگئے بیجنگ کے سیاحتی مقامات بشمول عظیم دیوار چین کا جویونگ گوان سیکشن اور منگ کے مقبرے ہفتے کے روز عوام کیلئے دوبارہ کھل گے۔یہ بات مقامی حکام نے بتائی۔سیاحوں کو ٹکٹ کے حصول کے لئے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بکنگ اور داخلہ کے وقت درجہ حرارت چیک کرانا پڑے گا۔یہ سیاحتی مقامات ہر روز صبح 9 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور سیاحوں کی روزانہ حد کو معمول میں سیاحوں کی گنجائش کے 30 فیصد سے بھی کم حد تک لے جایا جائے گا۔سیاحتی مقامات کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وبا کے ملک گیر کنٹرول کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس سال تمام چینی طبی اہلکاروں کی داخلہ فیس معاف کر دی جائے گی۔

تازہ ترین