• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچائو کیلئےسبزی وفروٹ منڈی میں ڈس انفیکشن ٹنل نصب

ملتان(سٹاف رپورٹر) کوروناوائرس سے بچاؤکے لئےسبزی منڈی وفروٹ منڈی میں ڈس انفیکشن ٹنل نصب کر دیا گیاہے۔یہ ٹنل سبزی و فروٹ منڈی آنے والے شہریوں،دکانداروں اورآڑھتیوں کے لیے نصب کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے اس سلسلے میں بتایا کہ ٹنل سے گزرنے سے تمام جراثیم کا صفایا ہو جاتا ہے۔عابدہ فرید نے بتایا کہ سبزی منڈی میں مختلف مقامات پر ہاتھ دھونے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کامران بخاری نے بتایا کہ لاری اڈے میں بھی ہینڈ واش کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے،ہینڈ واش کی یہ سہولت بسوں کے عملے اور عام شہریوں کے لئے فراہم کی گئی ہے۔
تازہ ترین