• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں درکار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر میں درکار طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاسکااور طبی سٹاف کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق وہ خود ہی طبی عملہ کو حفاظتی سامان فراہم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں وفد نے ایمرجنسی اور لیبر روم کا دورہ کیا ڈاکٹروں نرسز سمیت دیگر عملے میں حفاظتی لباس،گلوز ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر تقسیم کئے۔
تازہ ترین