• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی روک تھام،گندم کٹائی کیلئے اقدامات کئے جائیں،سرائیکستان قومی کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیلاب کی روک تھام اور گندم کی کٹائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ صوبائی حکومت کی طرف سے فیکٹریاں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور جزوی طور پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر نے کورونا وائرس آگاہی مہم کے سلسلہ میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر شریف خان لاشاری، میڈم روبینہ خان، معروف سنگر ثوبیہ ملک، سعادت حسین، معروف شاعر قاسم زاہد خان ، ملک انجم موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہے، سیزن سے ہفتہ پندرہ دن پہلے کاشتکاروں نے ٹریکٹر تھریشر وغیرہ کی مرمت کرانا ہوتی ہے مگر ورکشاپ بند ہیں ، کاشتکار کہاں جائے۔
تازہ ترین