• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈیوں سے پھل اور سبزیوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، وقار سین

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت زرعی منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی یقینی بنارہا ہے اور صوبہ بھر کی زرعی منڈیوں میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی منڈیوں سے پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی صورتحال میں زرعی منڈیاں معمول پر مقرر کردہ احتیاطی تدابیرکے مطابق اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی منڈیوں سے عوام کو پھلوں، سبزیات اور دالوں وغیرہ کی معمول کے مطابق فراہمی جاری ہے جبکہعوام النّاس کی آگاہی کیلئے کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر بارے صوبہ بھر کی فروٹ و سبز منڈیوں میں بینرز، فلیکسیز وغیرہ بھی آویزاں کئے ہیں اور زرعی منڈیوں میں ہیلپ ڈیسک سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
تازہ ترین