• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1563عوامی مقامات پر ہاتھ دھونے کے انتظامات

لاہور(خصوصی رپورٹر)کوروناوباء سے عوامی تحفظ کے لیے محکمہ بلدیات پنجاب کے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔محکمے کے زیر انتظام ابتک صوبے بھر میں 1563عوامی مقامات پر ہاتھ دھونے کیلئے سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔بس و ریلوے اسٹیشنوں، ہسپتالوں، مصروف مارکیٹوں اورسڑکوں سمیت 29502عوامی مقامات کی کلورین ملے پانی سے دھلائی کی گئی اور سپرے کر کے جراثیم سے پاک کیا گیا ہے۔ سماجی فاصلے کی پالیسی کے تحت دکانوں و بینکوں سمیت 67014 عوامی مقامات پر دائرے اور نشان لگا دیئے گئے ہیں۔علماء کے تعاو ن سے صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں 26879 مساجد سے کارپٹ ہٹا دیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ز یر انتظام قائم 293 قرنطینہ مراکز پر مقامی حکومتیں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے 3691 ملازمین قرنطینہ مراکز سمیت دیگر جگہوں پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ صفائی امور پر تعینات عملے کیلئے 5297 حفاظتی کٹس موجود ہیں۔کوروناسے جاں بحق میتوں کی تدفین کیلئے 311 ٹیمیں حکومتی ہدایات کے مطابق اور مکمل تکریم سے تدفین کے عمل میں مصروف ہیں۔سیکرٹری بلدیات پنجاب احمد جاوید قاضی کے مطابق ابتک کرونا وباء سے جاں بحق 18 میتوں کی تدفین کی جاچکی ہے جبکہ ویسٹ اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام مقامی حکومتیں دیگر اداروں کے ساتھ دن رات کرونا سے بر سر پیکار ہیں۔
تازہ ترین