ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ فرازنک رپورٹ کی آڑ میں عمران خان کے پیاروں کو بچالیا جائے گا۔
مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی اور آٹے کے اسکینڈل میں ملوث بے نقاب ہو چکے اب کس بات کا انتظار ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان صاحب اب تک ملوث افراد جیل میں ہونے چاہئے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ فرازنک رپورٹس کی آڑ میں اپنے جانشین اور نائب کو بچانے کی کوشش ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے سوال کیا کہ کیا آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری کے وقت فرازنک رپورٹ کا انتظار کیا گیا تھا؟