آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا وائرس کے باعث سینٹ پیٹرز برگ بھی خالی

کورونا وائرس کی وجہ سے ویٹیکن کا سینٹ پیٹرز اسکوائر بھی خالی ہوگیا، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے خطاب کیا۔

پام سنڈے کے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا کو موجودہ بحران میں ہمت دکھانے کی ضرورت ہے، جب مشکل وقت میں ہم پر دیوار سے لگنے کی نوبت آجائے اور کوئی راستہ دکھائی نہ دے تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم اکیلے نہیں، خدا ہمارے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ فروری کے آخر سے پوپ فرانسس بھی بیمار ہیں اور کہا جارہا ہے انہوں نے دو بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرایا، تاہم ویٹیکن کا کہنا ہے کہ اب پوپ فرانسس کی صحت بہتر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید