• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن، سیکورٹی سخت، 40 افراد پر جرمانے، فورسز کا گشت

سکھر+خیرپور+ٹھری میرواہ(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگاران)14ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن :سیکورٹی سخت، 40افراد پر جرمانے، فورسز کا  گشت،سکھر۔گرد و نواح کے علاقوں میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن رہا، تجارتی مراکز بند، شاہراہوں سے ٹریفک غائب رہا، لوگ گھروں تک محدود رہے، شاہراہوں و چوراہوں پر رینجرز و پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکو روکنے کے لئے کئے جانیوالے لاک ڈاؤن پر سکھر، روہڑی، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، اروڑ، بچل شاہ میانی، باگڑجی،تماچانی، آباد لاکھا، آرائیں سمیت آس پاس کے علاقوں میں مکمل طور پر عملدرآمد کیا گیا۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں بند رہیں، صرافہ بازار، شاہی بازار، شہید گنج، مہران مرکز، پان منڈی، گھنٹہ گھر چوک، ایوب گیٹ، حسینی روڈ، اسٹیشن روڈ، میانی روڈ، نشتر روڈ، لیاقت بازار، اناج بازار، تمباکو بازار، مارچ بازار سمیت دیگر میں دکانیں بند رہیں، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بھی بند رکھے گئے، اہم شاہراہوں سے ٹریفک بھی غائب رہا، صبح سے لیکر شام گئے تک تجارتی مراکز میں ویرانی چھائی رہی اور سڑکوں پر سناٹے کا راج قائم رہا۔ گنجان آبادی والے علاقوں میں سبزی، دودھ دہی، کریانہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز بھی شام 5بجے سے قبل بند کردیے گئے، رینجرز و پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات رہی، بکتر بند گاڑیوں اور پولیس موبائل گاڑیوں میں سوار ہوکر پولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں گشت بھی کیا۔ آخری سطور لکھے جانے تک شہر سمیت نواحی علاقوں میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن تھا۔ خیر پور۔کورونا وائرس کے باعث 14ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا ،شاہی بازار ،کراچی روڈ،مال روڈ، سوک سینٹر ،کچہری روڈ، اسٹیشن روڈ اور لقمان کے علاقوں سمیت پورا شہر مکمل بند رہا ،سرکاری فورسز کا لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے کے لیے سڑکوں پر گشت جاری رہا ،شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ،ٹریفک پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 40افراد پر جرمانے عائد کیے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے شہر کے گشت کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لوگوں کو مزید کچھ روز تعاون کرنا ہو گا موجودہ صورتحال میں احتیاط ضروری فائدہ مند ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف اور انتظامی امور کے افسران ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ٹھری میرواہ ۔ کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ٹھری میرواہ تحصیل بھر میں 14 دن بھی مکمل لااک ڈاؤن ہے تحصیل بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی مکمل طور پر لاک ڈائون کیا گیا ہے جس میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں اور سبزی ،فروٹ ،جنرل اسٹور ،میڈیکل اسٹور کھلے ہیں ۔تحصیل بھر کے شہروں پیروسن، ٹنڈو میر علی، سوئی گیس ،ہنڈیاری، بوزدار وڈا ،کھرڑاہ سمیت دیگر شہروں میں مکمل طور پر کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہمزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے راشن دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس اعلان کو 14 دن گذر چکے ہیں اس اعلان پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے جس سے غریب عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ خیرپورناتھن شاہ۔ اتوار کو چودہویں روز بھی خیرپورناتھن شاہ میں عالمی وبا کورونا سے محفوظ رھنے کیلیئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا اور اور اکثر لوگ گھروں تک محدود رہے جبکہ شہر کے شاہی بازار،نیو بازار، ریشم گلی،مین روڈ،درزی بازار اور میرحسن چوک کے علاوہ دیگر مقامات پر دکانیں بند اور ٹرانسپورٹ معطل رہی۔تاھم میڈیکل اسٹورز کھلے ر ہے ۔ شام پانچ بجے بند ہوگئیں جسکے بعد گلیاں اور سڑکیں سنسان ہوگئیں جبکہ شہر میں سناٹا چھا گیا۔

تازہ ترین