• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہی میں بجلی، گیس اور پانی کا بحران شدید، مکین پریشان، مچھروں سے زندگی اجیرن

جوہی ( نامہ نگار ) جوہی میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے شہر یوں کی زندگی عذاب ہوگئی ہے جوہی کی سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری اور شہری تنظيموں کے رھنما ئوں خلیل عارف سومرو ،غلام رسول ملاح، ھاشم کھوسو ،محمد علی سیال،، منصور تھہیم، اشفاق رند، محب سومرو، فرحان لغاری سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 14 دنوں سے وائرس کی وجہ سے تمام کاروبار اور مزدور پیشہ لوگ پریشان ہوکر گھروں تک محدود ہو گئے ہیں تو دوسری جانب بجلی کی 10سے12گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ کی وجہ سے واٹر سپلائی اسکیم، آٹے کی چکیاں، برف کے کارخانے اور دیگر کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ گھریلو زندگی برباد ہوگئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ بپلک ھیلتھ کی جانب سے واٹر سپلائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور گیس کا کم پریشر ہونے کی وجہ سے شہری مھنگے داموں لکڑیاں خرید رھے ہیں انھوں نے کہا کہ بجلی گیس اور پانی کے شدید بحران کی وجہ 70 ہزار کی آبادی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے انھوں نے کہا کہ شہر میں 4 سے زائد ٹرانسفارمر گذشتہ 12 دن سے جلے ہو ئے ہیں ۔ا نہیں ٹھیک کرنے لیئے بھی محکمہ سیپکو جوہی نے کچھ نہیں کیا۔ شہری رات کو گرمی، اندھیرے اور مچھروں میں اذیتناک زندگی گذار رہے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ جوہی شھر میں بجلی، گیس اور پینے کے پانی کا مسئلہ ھنگامی بنیادوں پر حل کر کے عوام کو پریشانی اور مشکلات سے بچایا جائے۔

تازہ ترین