• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی نئی فصل، منافع خور و ذخیرہ اندوز مافیا متحرک، صوبائی انتظامیہ کی عدم توجہی

ہالا(نامہ نگار)ہالا،نیوسعیدآبادسمیت اندرون گندم کی نئی فصل آتےہی ذخیرہ اندوزمافیا متحرک، مارکیٹ ہائی جیک کرلی۔ سرکاری خریداری مراکز ویران، محکمہ فوڈکی جانب سےقائم سینٹرزگندم کی خر یدا دری کاآغازنہ کرسکے منافع کمانےوالی مافیا بھرپورسرمایہ کاری کےساتھ میدان میں آنے سے گندم کے بحران کےخدشات جنم لینےلگے ۔گندم کی نئی فصل کیلئے 50روپےفی من اضافے کے باوجود محکمہ خوراک کےخریداری سینٹرزروایتی خریداری سےمحروم ہیں جس کی وجہ مارکیٹ میں اضافی قیمتوں کےساتھ خریداری بتائی جاتی ہےحکومتی مقررہ قیمتوں سوکلوگرام گندم بوری3500روپےکےمقابلے میں ذخیرہ اندوز 3800 روپےبوری تک خریداری کرکےگندم کاٹن فیکٹریوں، اوطاقوں، گھروں اوردیگرخفیہ گوداموں میںذ خیرہ کرنےکاانکشاف کرتے ہوئے ذرائع نےبتایاکہ گندم کےاسٹاک پربھرپورمنافع کمانےوالےمافیاکی جانب سے اسٹاک مہم میں وسطی سندھ میں گندم کی کٹائی اورصفائی کےبعد60فی صد گندم غائب ہوگئی۔ پنجاب ،کےپی کے،افغانستان، بلوچستان جانے کےعلاوہ نجی طور پر اسٹاک کرنے سے نئی فصل آنے کے باوجود آٹا 60روپےکلوسےزائد پر فروخت کیاجارہاہے۔

تازہ ترین