• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد : مسلسل لاک ڈاؤن سے پریشان خصوصی افراد کا احتجاج

جیکب آباد(نامہ نگار) مسلسل دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بعد شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ۔امداد اور راشن نہ ملنے پر خصوصی افرادسڑکوں پر نکل آئے اور ڈی سی ہاؤس کے مرکزی گیٹ کے سامنے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ کے خلاف قوت گو یا ئی سے محرومافراد نے اشاروں سے نعرے لگائے، شعبان منجھو،نثار کہرل،مومن مگسی،ناصر سہتو،حاصل منجھو اور دیگرمظاہرین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار کر دیا گیا ہے۔ گھروں میں اب فاقوں کی نوبت ہے ۔ضلع انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سرکار کا امدادی راشن من پسندوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ غریب حقدار امداد اور راشن سے محروم ہیں جو سراسر زیادتی ہے ۔ ایس ایچ او سٹی نےمظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرایا۔

تازہ ترین