• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما سید احمد علی شاہ جیلانی کا صحافیوں کے وفد حفیظ الرحمن میمن، فقیر محمد عباسی،غلام جعفر راجپر اور فہیم ڈہر سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے مفاد عامہ کے لئے تاریخی اقدامات کیئے گئے ہیں۔ ٹائیگر فورس رجسٹرڈ ہو گی ۔ ٹائیگر فورس ہنگامی حالات کے ساتھ شہری،دیہی اور پسماندہ علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے تحت عوام کو بنیادی سہو لتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری سرکار اور عوامی نمائندوں کی ہے۔ لاک ڈاؤن سے متاثرین کو تیرہ روز گذرنے کے باوجود کسی بھی قسم کا کوئی امدادی سامان نہیں مل سکا ۔انہوں نے کہا کہ سند ھ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں وقت ضرورت نکلنے والے عوام پر پولیس کی سختی کی مذمّت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت تمام تر اختیارات صوبے کے حوالے ہیں عوام سندہ حکومت سے مایوس ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مخیرحضرات کے مشکور ہیں ۔جنہوں نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثرین کی بلاتفریق ہر ممکنہ مدد کی ہے۔

تازہ ترین