• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: لاک ڈاؤن میں منتخب نما ئندے عوام کا سا تھ چھوڑ گئے

نواب شاہ ( بیورورپورٹ) سندھ کے مردم خیز ضلع نواب شاہ جو کہ پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے ۔ موجودہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن اور لوگوں کے گھروں میں بیٹھ جانے سے غریب اور متوسط طبقہ خصوصی طور پر مزدور اپنی قیادت کی راہ تک رہا ہے اور اب تک ان کی جانب سے یہاں کے عوام کی کوئ داد رسی نہیں کی گئی ہے ۔عوام آصف علی ذرداری ، صوبائی وزیر صحت عذراء فضل پیچوہو ،کے علاوہ ایم این اے سید غلام مصطفے شاہ ،ایم پی غلام قادر چانڈیو ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ اسمبلی ،ایم پی اے سردار خان محمد ڈاھری ،ایم پی اے چوہدری طارق مسعود آرائیں ، ضلع کونسل کے چئیرمین پیپلز پارٹی سردار جام تماچی اور میونسپل کمیٹی اور تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چئرمین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے براجمانرہنماؤں کی راہ تک رہے ہیں جبکہ پارٹی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اعلی قیادت سے رابطے میں ہیں اور جلد امدادی سامان کی ترسیل متوقع ہے جبکہ اس معاملے میں غریبوں کے دکھ درد بانٹے کا دعوی کرنے والی اپوزیشن پارٹیاں جن میں تحریک انصاف ،جی ڈی اے ،ایم کیو ایم جنہیں انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ملے شامل ہیں حکمران پیپلز پارٹی کے نقش قدم پر ہیں اور ان کے رہنما بھی منظر سے غائب گھروں میں آئسولیشن میں ہیں اس سلسلے میں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لوگوں نے اب مایوس ہوکر سیاسی پارٹیوں کےرہنماؤں کے ہاؤس کا رخ کرنا ترک کردیاہے جبکہ سرکاری طور پر بھی راشن کی تقسیم کے لئے صرف اعلانات کا سلسلہ جاری ہے البتہ تاجروں کی جانب مستحقین کی خاموشی سے مدد کرنے اور راشن اور نقدی کی صورت میں امداد دینے کی روشن مثالیں سامنے ہیں اس سلسلے میں مفتی عقیل احمد قریشی کا کہنا تھا کہ وائرس ایک آفت ہے اور صدقہ دینے سے آفتیں ٹلتی ہیں اس لئے عوام اور خواص کو چاہئے کہ وہ خوب صدقہ و خیرات کریں تاکہ اس کے ذریعہ اللہ کی رضا کا حصول اور آفات سے چھٹکارا ممکن ہوسکے۔
تازہ ترین