• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری اور ناقابل استعمال راشن کی تقسیم، مستحقین کا احتجاج

رانی پور (نامہ نگار) غیر معیاری اور ناقابلِ استعمال راشن کی تقسیم کے خلاف مستحقین کا احتجاجی مظاہرہ اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ خیرپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بلدیاتی کونسلروں کی معرفت مستحقین میں غیر معیاری اور ناقابل استعمال خورد نوش 6 اشیاء پر مشتمل تھیلا جس میں 5 کلو چاول کے بجائے باریک ٹوٹے پک جو جانوروں اور پرندوں کو کھلائے جا تے ہیں ۔کھانے کے تیل کے بجائے گھی کے دو کلو جس کے پیک جنکے استعمال پر پابندی عائد ہے، 10 کلو آٹا جو خراب گندم سے نکالا ہوا ہے ایک کلو غیر معیاری چینی اور چائے کی پتی ڈالی ہوئی ہیں ۔یہ اشیاء مستحقین میں تقسیم کی گئی ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ 1300روپے کے تھیلے کی رقم سے زائد دو ہزار روپے کا بل تیار کیا گیا ہے ۔ مستحقین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری راشن اور تھیلے پر زائد رقم کی تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین