• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ: متاثرہ افراد کیلئے 100بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم

نواب شاہ(بیورورپورٹ)اسپیشل انڈسٹریل زون لیبر کالونی قرنطینہ مر کز میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے علیحدہ سو بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ابراراحمد جعفر نے آئسولیشن وارڈ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او ڈاکٹر معین الدین شیخ و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ائسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے بہتر صحت کی سہو لتوں کی فراہمی کے علاوہ ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل عملے کی تعینا تی ، دوا ئوں اور حفاظتی سامان کی دستیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختیارکار محمد اشرف کمہار کو ہدایت دی کہ قرنطینہ سنٹر میں موجود افراد کے لئے کھانے پینے،صفائی ،بجلی کی ترسیل اور دیگر سہو لتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ موجود افراد کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معین الدین شیخ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ قرنطینہ مر کز میں میڈیکل ڈسپینسری قائم کرکے دوا ئوں،ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل عملہ ،حفاظتی سامان کے ساتھ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنید حمید سموں ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین