• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے ریلیف بجٹ کارکنوں کیلئے جاری کیا،حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ریلیف بجٹ راشن کے لئے نہیں اپنے کارکنوں کی فلاح کے لئے جاری کیا ہے، سندھ کے علاقوں میں بنائی گئی کمیٹیاں پیپلزپارٹی کے اپنے لوگوں پر مشتمل ہیں جس کے ذریعے راشن تقسیم کیا جارہا ہے راشن مستحقین کے گھر پہنچنے کے بجائے دکانوں پر فروخت ہونے کے خبریں آرہی ہیں۔ مستحقین کئی روز سے راشن کے منتظر ہیں سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو نوازا جارہا ہے، ہم نے پہلے ہی اپنے تحفظات سے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا تھا دو ہفتے گذر جانے کے بعد بھی غریب، مزدور ، دہاڑی دار افراد سندھ حکومت کی امداد سے محروم ہیں ، سندھ کی ہر یونین کاؤنسل کی اوسط آبادی دس ہزار سے زائد ہے راشن کے 220بیگس رکھے گئے ہیں جو ناکافی ہیں۔
تازہ ترین