• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں مقیم پاکستانی مالی مشکلات کا شکار ہوگئے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی‘ نیوز رپورٹر) نوول کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی تعداد میں پاکستانی انتہائی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

یو اے ای حکومت نے نوول کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک میں گزشتہ کئی روز سے لاک ڈائون کر رکھا ہے جس کے باعث روزگار کے سلسلے میں وہاں مقیم پاکستانی شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ 

یو ای اے میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ دبئی میں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں‘ کاروبار بند پڑے ہیں جبکہ ساری جمع پونجی ختم ہو رہی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اگر مزید دبئی میں رکے تو ہم کورونا کے بجائے بھوک اور پیاس سے مر جائیں گے۔ پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت یورپی ممالک اور امریکہ سے پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس وطن لارہی ہے لیکن یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

 نیوز رپورٹر کے مطابق سب سے زیادہ پریشانی کا شکار وہ پاکستانی ہیں جن کے ویزہ کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ ابوظہبی کی ایک چارٹرڈ فرم نے پاکستان سے تین ماہ کے تربیتی ویزا پر پاکستانی طلبہ کو بلایا تھا جن کا ویزہ سات اپریل کو ختم ہو جائے گا۔ ان کی تعداد 30 ہے لیکن اس نوعیت کے بہت سے کیسز ہیں۔

تازہ ترین