• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس و مساجد کو 4ماہ کے یوٹیلیٹی بلز سے استثنی دیا جائے،طاہر اشرفی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ کوروناوائرس اور لاک ڈاون سے پیدا ہونے والی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر مدارس و مساجد کو چار ماہ کے یوٹیلیٹی بلز سے استثنی دے دیا جائےاور امدادی سرگرمیوں میں مدارس و مساجد کے علماء ومشائخ ، آئمہ، خطباء، اساتذہ اور موذن حضرات کابھی خصوصی خیال رکھا جائے۔یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط میں کہی۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خط میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مدارس و مساجد بند ہیں ، ماہ رجب تا ماہ شوال مدارس و مساجد کی امداد کرنے والے مخیر حضرات تعاون کرتے تھے۔
تازہ ترین