• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ منصوبےایمرجنسی کے باوجود فعال کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں متاثر ہونے والے جاری منصوبوں کوایمرجنسی کے باوجود دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کیپٹن( ر) محمد محمود نے گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت راولپنڈی میں پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ پودے لگائے جانے تھے لیکن کورونا کے باعث کام درمیان میں ہی رک گیا تھاجس کا وزیر اعظم عمران خان نےبھی نوٹس لیا ۔ذرائع کےمطابق کمشنر نےکام کو دوبارہ تمام احتیاطی ایس او پیز کے تحت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کیلئے متعلقہ محکموں نے تیار ی کیلئے دو تین دن کی مہلت لی ہے۔ادھر کمشنر نے راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کی بہتری کیلئے دادوچھا ڈیم منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبہ کا ری سیٹلمنٹ پلان دوہفتوں میں طلب کرلیا۔
تازہ ترین